لالی ووڈ سٹارثنا بھی فارغ ہو گئی-
Sana on you tube |
لالی ووڈ سٹارثنا نے بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ،بچوں کوعمران خان کے ویژن کے مطابق پودوں کی دیکھ بھال کا طریقہ سکھانے اورنشوونما کے لئےمستند فوجی کی طرح ایکسرسائز کرانے کی پہلی ویڈیو نے ہی پرستاروں اور عوام کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈسٹار ثنا نے یوٹیوب پر اپنا چینل ثنا فخر آفیشل کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔
قرنطینہ میں اپنے چینل پرپیسے کمانا کوئی ان سے سیکھے جنہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر پودوں کی دیکھ بھال اور ان کی نشو و نما کیلئے گھر میں ہی ایکسرسائز کرائی۔ ثنا کی پہلی ہی ویڈیو کو پرستاروں اورعوام کی بھرپور توجہ حاصل کرلی اور انہیں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ اگر ان کی کوئی اچھی کہانی ہے تو اسے شیئر کریں جسے وہ اپنے چینل پر ناظرین سے شیئر کریں گی
Comments
Post a Comment