ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھیدخوب جانتا ہے، دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کی طرف سے خدا حآفظ
![]() |
Bazm e tariq aziz |
پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام ’’ نیلام گھر ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے
میزبان طارق عزیز84برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے پروگرام کے آغاز پر بولے جانے والے الفاظ کئی دہائیوں سے زائد
عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوںکو یاد ہیں ۔ طارق عزیز نے 1974سے پی ٹی وی کے
کوئز شو ’’ نیلام گھر ‘‘ کا آغاز کیا ۔
طارق عزیز کے پروگرام کے آغاز پر بولے جانے والے الفاظ ’’ ابتدا ء ہے
رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے ، دیکھتی آنکھوں اور سنتے
کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے ‘‘ آج بھی لوگوں کو اچھی طرح یاد ہیں ۔40 برس سے
زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز
کا نام دیدیا گیا ۔
Comments
Post a Comment