اداکارہ میرا کی نکاح کی اپیل حتمی مراحل میں داخل


میرا کے والد نے دستاویزی شہادت جمع کروا دی، عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا-

لاہور سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کے نکاح کی اپیل حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔ عدالت میں میرا کے والد نے دستاویزی شہادت جمع کروا دی۔ عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو اداکارہ میرا کے والد نے دستاویزی شہادت جمع کروائی۔

جس میں بتایا گیا کہ عتیق الرحمان بیٹی کو کافی عرصے سے ہراساں کررہا ہے (جس پر عدالت کا ہاسا نکلتے نکلتے بچا)،

 وہ عدالت کو جعلی تصاویر دکھا کر گمراہ کررہا ہے۔ بیٹی پاکستان کی مشہور فلم اسٹار ہے۔ عتیق الرحمان جھوٹی شہرت چاہتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کو ادکارہ میرا کا شوہر قرار دیا تھا۔اس فیصلے کو ادکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Rabia Butt’s Movie “Hijrat” may be released in Feb

Pinky MemSaab

ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھیدخوب جانتا ہے، دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کی طرف سے خدا حآفظ